ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : نیشنل ہائی وے پر سواریوں کے لئے نیا جھٹکا ۔اُترکنڑا کے کئی جگہوں پر ہائی وے کا کام باقی مگر ٹول فیس میں کیا گیا اضافہ

کاروار : نیشنل ہائی وے پر سواریوں کے لئے نیا جھٹکا ۔اُترکنڑا کے کئی جگہوں پر ہائی وے کا کام باقی مگر ٹول فیس میں کیا گیا اضافہ

Sat, 05 Mar 2022 20:28:17    S.O. News Service

کاروار 5/ مارچ (ایس او نیوز) ایک طرف نیشنل ہائی وے 66 کی توسیع کا کام ادھوارا پڑا ہوا ہے ۔ دوسری طرف مختلف مقامات پر سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے ۔ اس پر ظلم یہ ہو رہا ہے کہ گزشتہ سال ہی سواریوں کے لئے ٹول فیس میں اضافہ کرنے والی آئی آر بی کمپنی نے امسال بھی فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔

    اب بیلے کیری  ٹول گیٹ پر کار اور جیپ جیسی ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے یکطرفہ کرایہ 90 روپے اور فاسٹ ٹیاگ سے 135 روپے کردیا گیا ہے جبکہ شیرور گیٹ میں 85 روپے اور 125 روپے بالترتیب چارج کیا جائے گا ۔ 

    اسی طرح لائٹ کمرشیل ، لائٹ گوڈس اور منی بس وغیرہ کے لئے بیلے کیری اور ہولے گدّے میں 140 روپے چارج لگے گا جبکہ فاسٹ ٹیاگ سے بیلے کیری میں 215 روپے اور ہولے گدّے میں 210 روپے وصول کیے جائیں گے ۔شیرور گیٹ پر 135 روپے اور فاسٹ ٹیاگ سے  205 روپے لیے جائیں گے ۔ 

    بسوں اور ٹرکس کے لئے بیلےکیری اور ہولے گدّے میں 290 روپے، فاسٹ ٹیاگ سے 440 روپے اور شیرور گیٹ پر 285 روپے اور فاسٹ ٹیاگ سے 425 روپے ادا کرنے ہونگے ۔


Share: